Saturday 16 May 2020

urdu e books App




السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہخوش خبر خوش خبر خوش خبر۔۔۔۔۔

دل عزیز طلباء و طالبات، محترم اساتذہ اور سرپرست حضرات کے لئے دورحاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو ای بک ایپ کی تخلیق کی گئی ہے۔ اسکول بند لیکن تعلیم جاری اس عنوان کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ تمام کے پیش خدمت ہے۔ ویسے تو یہ تمام کتابیں ای بال بھارتی کے ویب سائٹ پر آسانی سے مہیا ہو جائیں گی۔ لیکن چند نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ایپ کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس ایپ میں جماعت اول تا دہم جماعت تک کی تمام درسی کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔اسی کہ ساتھ ساتھ ایک نئی بات اس کے اندر شامل کی گئی ہے۔ سیمی انگریزی طلباء کے لئے سیمی انگریزی کتابوں کی شمولیت۔اس ایپ میں تمام درسی کتابیں جماعت کے لحاظ سے نشر کی گئی ہیں اور آپ کی سہولت کی خاطر مضامین کے اعتبار سے ان کتابوں کو ترتیب دی گئی ہے۔       اس ایپلیکیشن کی اہم اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود تمام درسی کتابیں آپ کو صرف ایک بار اپنے موبایئل میں ڈاونلوڈ کرنا ہے اور اس کے بعد یہ تمام کتابیں ڈاونلوڈ ٹیب میں آپ کو بنا انٹرنیٹ کے آف لائن دستیاب ہوں گی۔ جس سے ایسے علاقوں میں جہاں نیٹورک کی خاصی کمی ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ ان کتابوں کو ڈاونلوڈ کرکے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔جب تک یہ ایپ آپ کے موبائل میں ہے تب تک آپ کے ایپ میمری میں ملیں گی۔
آپ کی دعاوں کا طالب

سمیر ربانی سید

رائے گڑھ


https://drive.google.com/drive/folders/0B9hQ4MkxY_BKVkxIdFU2NXF2azg
Download link

ایپ کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے App Icon  پر کلک کریں۔